Home / Entertainment / دیہاتی کا گدھا

دیہاتی کا گدھا

حضرت سعدیؒ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک دیہاتی کا گدھا مر گیا‘ اس نے اس کا سر کاٹ کر اپنے انگوروں کے باغ کے دروازے پر لگا دیا تا کہ اس کے باغ کو بدنظر نہ لگے‘ اللہ کا کرنا کیا ہوا

کہ ایک روشن خیال شخص اس باغ کے پاس سے گزرا اس نے وہاں گدھے کا سر لٹکا دیکھا تو بولا ’’ میرے عقلمند بھائی کیا تونے گدھے کا سر یہ سوچ کر یہاں لٹکایا ہے کہ یہ مردہ سر تیری انگوروں کی بیلوں کا نظر بد سے بچانے کا سبب بن سکتا ہے؟ اگر تو اس

اگر تو اس وہم میں مبتلاہے تو اس خیال کو دل سے نکال پھینک کیونکہ جو گدھا قدرتی آفات سے اپنی زندگی کی حفاظت نہ کر سکا وہ مرنے کے بعد تیرے انگوروں کا محافظ کیسے بن سکتا ہے‘

یہ کارنامہ تو صرف خدا انجام دے سکتا ہے کہ یہ اسی کی شان ہے کہ ہمیں محفوظ رکھے‘ وہی محافظ حقیقی ہے اسی پر بھروسہ ہمارے کام آ سکتا ہے۔

ترکی اپنا لیرا میدان میں لے آیا ہے، پاکستان چین سے یوآن پر تجارت کرنے پر آمادہ نظر آتا ہے۔

About welivenews@4949

Check Also

ایک کافر نے ایک بزرگ سے سوال کیا

ايک کافر نے ايک بزرگ سے کہا اگر تم ميرے تين سوالوں کا جواب دے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *